رعنا
معنی
١ - حسین، خوبصورت، رنگیلا، چھبیلا، وضعدار، بناؤ سنگھار سے رہنے والا، خود آرا، نیز استعارۃً۔ "ایسی عورت پر آسماں پھٹ پڑے بجلی گرے جو ایسے جو ان رعنا شمائل . کو چھوڑ کر نامحرم پر نظر کرے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٧٢ ) ٢ - خوشنما، زیبا، موزوں، خوبصورت۔ جل گیا میرا گل رعنا خس و خاشاک میں مل گئیں افسوس میری آرزوئیں خاک میں ( ١٩٠٨ء، مطلع انوار، ١٨٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ ارد میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حسین، خوبصورت، رنگیلا، چھبیلا، وضعدار، بناؤ سنگھار سے رہنے والا، خود آرا، نیز استعارۃً۔ "ایسی عورت پر آسماں پھٹ پڑے بجلی گرے جو ایسے جو ان رعنا شمائل . کو چھوڑ کر نامحرم پر نظر کرے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٧٢ )