رفو
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پھٹے ہوئے کپڑے کے سوراخ کو تاگے بھر کر برابر کرنے کا عمل، تاگوں کا پیوند، سلائی (جس سے کپڑے وغیرہ کا چاک ہموار ہو جائے)۔ گرمئی گفتار سے ممکن نہیں دل کا رفو گفتگو سے اور بڑھ جاتا ہے جوشِ گفتگو ( ١٩٧٠ء، برشِ قلم، ٥٠ )
اشتقاق
فارسی زبان میں بطورِ اسم مستعمل ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٥٤ء میں "داؤد اورنگ آبادی" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر