رنگی

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - رنگین (جس پر رنگ چڑھا ہوا ہو، رنگ دار)  نبیۖ صدقے قطبا سوں سجنی ملی ہے کہو عاشقاں دھر اے رنگی کہانی      ( ١٦١١ء، کلیاتِ قلی قطب شاہ، ٢٤١:٢ ) ٢ - رنگ و نسل کا، شناخت کا۔ "نسبی رابطہ، صنعتی رابطہ، وطنی رابطہ، زمانی رابطہ، رنگی رابطہ۔"      ( ١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٥١ )

اشتقاق

فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگا کر بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - رنگ و نسل کا، شناخت کا۔ "نسبی رابطہ، صنعتی رابطہ، وطنی رابطہ، زمانی رابطہ، رنگی رابطہ۔"      ( ١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٥١ )

اصل لفظ: رَنْگ
جنس: مؤنث