رنگینی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - لطافت، حسن کاری، نزاکت، لطف آفرینی۔ "اس نے میری زندگی کو رنگینی بھی بخشی اور داغ دار بھی کیا۔" ( ١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٩٢ )
اشتقاق
فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ صفت لگا کر رنگین اور رنگین کے آگے 'ی' لاحقۂ کیفیت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٤١ء میں شاکر ناجی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - لطافت، حسن کاری، نزاکت، لطف آفرینی۔ "اس نے میری زندگی کو رنگینی بھی بخشی اور داغ دار بھی کیا۔" ( ١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٩٢ )
اصل لفظ: رنگ
جنس: مؤنث