روایت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی دوسرے کی بات نقل کرنا، اصلاحِ محدثین میں آنحضرتۖ کے کسی قول یا فعل کو یا آنحضرتۖ کے زمانے کے کسی واقعے کو بیان کرنا خواہ وہ راوی نے سنا یا دیکھا ہو یا کسی دوسرے روای سے نقل کیا ہو، راوی کا قول۔ "مسلم کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے آپۖ نے فرمایا کہ جو اذان سن کر دہرائے . اس کے لیے بڑا درجہ ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٨ ) ٢ - سرگزشت، حکایت، قصہ، کہانی۔ "صاحب مشکوٰۃ نے لکھا ہے کہ بعض روایتوں کے بموجب نجاشی نے مہر میں اپنی طرف سے چار لاکھ درہم پیش کئے۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبیٰ، ٢١٩ ) ٣ - ذکر اذکار، بیان۔  کوئی نا سکے معانی آپ کی پرت بیان کر پڑتا ہے اپنے دل میں سب دن علی روایت      ( ١٦١١ء، کلیات قلی قطب شاہ، ٢٧:١ ) ٤ - کسی مفتی کا بیان کردہ مسئلہ یا فتویٰ۔  عشاق کا خون روا عشق کی رہ میں تجھ نین کے مُفتی سوں سنیا ہوں یہ روایت      ( ١٧٠٧ء، کلیات ولی، ٦٢ ) ٥ - کوئی رسم یا دستور جو پہلے سے قائم ہو۔ "دنیائے ادب کی بیشتر زبانوں میں ترجمے کی روایت موجود ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٣ ) ٦ - طریقہ، ڈھنگ۔ "ادھرِ کا مال اُدھر کرنےکی روایت آج تک باقی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٩١ )

اشتقاق

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء میں "خواجہ بندہ نواز" کے "شکارنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی دوسرے کی بات نقل کرنا، اصلاحِ محدثین میں آنحضرتۖ کے کسی قول یا فعل کو یا آنحضرتۖ کے زمانے کے کسی واقعے کو بیان کرنا خواہ وہ راوی نے سنا یا دیکھا ہو یا کسی دوسرے روای سے نقل کیا ہو، راوی کا قول۔ "مسلم کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے آپۖ نے فرمایا کہ جو اذان سن کر دہرائے . اس کے لیے بڑا درجہ ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٨ ) ٢ - سرگزشت، حکایت، قصہ، کہانی۔ "صاحب مشکوٰۃ نے لکھا ہے کہ بعض روایتوں کے بموجب نجاشی نے مہر میں اپنی طرف سے چار لاکھ درہم پیش کئے۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبیٰ، ٢١٩ ) ٥ - کوئی رسم یا دستور جو پہلے سے قائم ہو۔ "دنیائے ادب کی بیشتر زبانوں میں ترجمے کی روایت موجود ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٣ ) ٦ - طریقہ، ڈھنگ۔ "ادھرِ کا مال اُدھر کرنےکی روایت آج تک باقی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٩١ )

اصل لفظ: روی
جنس: مؤنث