روبکاری
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پیشی، سرکاری کاروائی کی سماعت۔ دل و مژگاں کا جو مقدمہ تھا آج پھر اس کی رُو بکاری ہے ( ١٨٦٩ء، دیوانِ غالب، ٢٢٤ )
اشتقاق
فارسی اسم 'رُو' کے ساتھ 'ب' حرف جار ملا کر کردن مصدر ہے حاصل مصدر 'کار' لگا کر 'روبکار' بنا جسکے آگے 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٩ء میں "دیوانِ غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث