روزنامہ
معنی
١ - روزنامچَہ۔ روزنامہ میں لکھے جاتے ہیں جو اعمال نیک بہرِ مومن خُلد کی جاگیر کا پروانہ ہے ( ١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٣٣٦:٣ ) ٢ - وہ جریدہ جو روزانہ شائع ہوتا ہے، روزانہ اخبار۔ "اسٹیٹمین جسی حیثیت اور مرتبے کا روزنامہ اپنی ایک تازہ اشاعت (مورخہ ٢ فروری) میں لکھتا ہے۔" ( ١٩٣٥ء، خُطباتِ قائداعظم، ٨٥ )
اشتقاق
فارسی اسم 'روز' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک اسم 'نامہ' ملا کر مرکب بنایا گیا ہے اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء میں باغ و بہار میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - وہ جریدہ جو روزانہ شائع ہوتا ہے، روزانہ اخبار۔ "اسٹیٹمین جسی حیثیت اور مرتبے کا روزنامہ اپنی ایک تازہ اشاعت (مورخہ ٢ فروری) میں لکھتا ہے۔" ( ١٩٣٥ء، خُطباتِ قائداعظم، ٨٥ )