روشناسی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - واقفیت، جان پہچان، ملاقات، صاحب سلامت۔ "خیر روشناسی ہوگئی زندگی ہے تو پھر مفصل ملاقات ہو سکے گی۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، ٦٣، ٢، اپریل تا جون، ١٦٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رو' کے ساتھ فارسی صفت 'شناس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'روشناسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - واقفیت، جان پہچان، ملاقات، صاحب سلامت۔ "خیر روشناسی ہوگئی زندگی ہے تو پھر مفصل ملاقات ہو سکے گی۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، ٦٣، ٢، اپریل تا جون، ١٦٢ )

جنس: مؤنث