روضہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - باغ، باغیچہ، سبزہ زار۔ بہرِ تسکین شدتِ خفقان ٹھہری گلگشتِ روضۂ رضوان ( ١٨٥١ء، کلیات مومن، ٢٤٦ ) ٢ - مزار جس پر گبند بنا ہو، مقبرہ۔ رُکے تو دیکھوں کہ روضہ ہے یا تصور ہے ابھی تو گریہ ہے طاری حواس پر میرے ( ١٩٨٤ء، ذکرِ خیر الانام، ٦٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے داخل ہوا اور بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: راض
جنس: مذکر