روٹی
معنی
١ - کسی اناج کے گندھے ہوئے آٹے کی چھوٹی بڑی موٹی یا پتلی اور عام طور پر گول اور چپٹی شکل کی توے یا تندور میں پکی ہوئی بڑی ٹکی جس کے ٹکڑے کسی سالن یا لگاون کے ساتھ روزمرہ کی غذا کے طور پر کھاتے ہیں، چپاتی، نان۔ "عمر ایک آدمی کے سر پر روٹیاں اور شوربے کی دیگچی رکھوا کر لے آیا۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٥٩ ) ٢ - روزی، کھانا، غذا۔ روٹی کا بندوست کریں گے وہ کس طرح پانی کا انتظام بھی جن سے نہ ہو سکا ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، (قطعہ رئیس امروہوی)، ٢٢ مئی، ٣ ) ٣ - غمی یا خوشی کے موقع پر برادری یا دوسرے لوگوں کی ضیافت۔ "صاحبِ مقدور چالیسویں کے بعد روٹی بھی کیا کرتے ہیں" ( ١٩٠٥ء، رسومِ دہلی، سید احمد، ١٢٠ )
اشتقاق
سنسکرت میں 'روٹکا' سے ماخوذ 'روٹی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٣٧ء، میں "قصیدہ در لغاتِ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کسی اناج کے گندھے ہوئے آٹے کی چھوٹی بڑی موٹی یا پتلی اور عام طور پر گول اور چپٹی شکل کی توے یا تندور میں پکی ہوئی بڑی ٹکی جس کے ٹکڑے کسی سالن یا لگاون کے ساتھ روزمرہ کی غذا کے طور پر کھاتے ہیں، چپاتی، نان۔ "عمر ایک آدمی کے سر پر روٹیاں اور شوربے کی دیگچی رکھوا کر لے آیا۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٥٩ ) ٣ - غمی یا خوشی کے موقع پر برادری یا دوسرے لوگوں کی ضیافت۔ "صاحبِ مقدور چالیسویں کے بعد روٹی بھی کیا کرتے ہیں" ( ١٩٠٥ء، رسومِ دہلی، سید احمد، ١٢٠ )