روہانسا
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - رونے پر آمادہ یا رونی صورت بنانے، غمگین، افسردہ۔ "لعنت ہے تم پر" وہ روہانسا ہو کر بڑ بڑایا چوری کرتے ہو اور اس پر سینہ زوری بھی۔" ( ١٩٨٨ء، افکار کراچی، )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "وقائع خاندانِ بنگش" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

جنس: مذکر