رٹنا

قسم کلام: فعل متعدی

معنی

١ - کلمے، جملے یا عبارت کو زبانی یاد کرلینا، حفظ کر لینا، رٹ لینا۔ "زمین پر پڑا رٹے جارہا تھا، اندھا ہوں لنگڑا ہوں اپاہج ہوں ایک پیسہ بابا ایک پیسہ"      ( ١٩٥٨ء، میلہ گھومنی، ١٥٧ ) ٢ - مسلسل تکرار، اعادہ، رٹ، وظیفہ، تسبیح، جپنی۔  رحیم و رام کی سُمرن ہےشیخ وہ ہندو دل اس کے نام کی رٹنا رٹے ہے کیا کیجئے      ( ١٧٩٢ء، محب دہلوی،د، ٤٤٩ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ 'رٹ' کے ساتھ علامت مصدر 'نا' لگا کر 'رٹنا' ہوا سب سے پہلے ١٨٩٣ء میں "مقالاتِ شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کلمے، جملے یا عبارت کو زبانی یاد کرلینا، حفظ کر لینا، رٹ لینا۔ "زمین پر پڑا رٹے جارہا تھا، اندھا ہوں لنگڑا ہوں اپاہج ہوں ایک پیسہ بابا ایک پیسہ"      ( ١٩٥٨ء، میلہ گھومنی، ١٥٧ )