رکعت
معنی
١ - جھکاؤ، خمیدگی۔ (فیرواللغات) ٢ - نماز کا وہ حصہ جس میں قیام، رکوع اور سجدے آ جائیں، قیام کی ابتدا سے اختتام تک نماز کی ادائیگی۔ "امام بخاری ہر حدیث لکھنے سے پہلے غسل کرتے دو رکعیت نفل پڑھتے۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٠٨ )
اشتقاق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - نماز کا وہ حصہ جس میں قیام، رکوع اور سجدے آ جائیں، قیام کی ابتدا سے اختتام تک نماز کی ادائیگی۔ "امام بخاری ہر حدیث لکھنے سے پہلے غسل کرتے دو رکعیت نفل پڑھتے۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٠٨ )