رکنی
معنی
١ - [ طرز تحریر ] لکھنے کا وہ طریقہ جس میں حروف کی جگہ تصاویر اور لکیروں وغیرہ سے کام لیا جائے۔ "رسم الخط ابجدی نہیں بلکہ رکنی ہے۔" ( ١٩٥٩ء، وادئ سندھ کی تہذیب، ٢٢٤ ) ٢ - شیراز (ایران) کے شہر رکنا باد سے منسوب (جس میں رکن الدولہ دیلمی کی بنوائی ہوئی نہایت لطیف و خوشگوار پانی کی نہر ہے)۔ تیرے سر جیون پہاڑوں نے دیا جی سے اتار نہر رکنی اور گلگشت معلے کا سماں ( ١٨٨٨ء، کلیات نظم حالی، ٤٢:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رکن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت و نسبت لگانے سے 'رکنی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "کلیات نظم حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ طرز تحریر ] لکھنے کا وہ طریقہ جس میں حروف کی جگہ تصاویر اور لکیروں وغیرہ سے کام لیا جائے۔ "رسم الخط ابجدی نہیں بلکہ رکنی ہے۔" ( ١٩٥٩ء، وادئ سندھ کی تہذیب، ٢٢٤ )