رکھائی
معنی
١ - بے رخی، بے التفاتی، روکھاپن، بے مروتی۔ "ہر وہ جو زندگی میں روٹی کا ایک ٹکڑا مانگنے پر اس کو رکھائی کے ساتھ جھڑک دیتا آج 'مرحوم' کی لاش کے ساتھ یک گونہ احترام و خلق کے جذبات رکھتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٢٠ ) ٢ - [ بن باسی ] خیال کی یک سوئی، کائنات پر غور، گیان دھیان۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 157:7)
اشتقاق
سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'رُوکھائی' کی ایک املا 'رکھائی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بے رخی، بے التفاتی، روکھاپن، بے مروتی۔ "ہر وہ جو زندگی میں روٹی کا ایک ٹکڑا مانگنے پر اس کو رکھائی کے ساتھ جھڑک دیتا آج 'مرحوم' کی لاش کے ساتھ یک گونہ احترام و خلق کے جذبات رکھتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٢٠ )