رہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - رستہ، گزر گاہ۔  قیصر کو سونپ دوں گا میں سب پیدل اور سوار پہلے ہی راہ دکھا چکے چھ شرقی تاجدار      ( ١٩٨٤ء، قہر عشق، ٢٦٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم 'راہ' کی تحفیفی شکل ہے یہ قیاس بھی کیا جاسکتا ہے کہ پہلوی زبان کے لفظ 'راس' سے ماخوذ ہے یہ امکان بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔ کہ اوستائی زبان کے لفظ 'روتھی' سے اخذ کیا گیا ہو لیکن اغلب امکان یہی ہے کہ فارسی سے اردو میں اصل شکل کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: راہ
جنس: مؤنث