رہبر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - رہنمائی کرنے والا، راستہ دکھانے والا، رہنما۔ "قوم کا رہبر، ہمدرد، غمگسار قوم ہی کا خیال کر سکتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد مسائل پاکستان، ٩١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رہ' کے ساتھ 'بردن' مصدر سے فعل امر 'بَر' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے بنا اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٣ء میں "دیوانِ فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - رہنمائی کرنے والا، راستہ دکھانے والا، رہنما۔ "قوم کا رہبر، ہمدرد، غمگسار قوم ہی کا خیال کر سکتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد مسائل پاکستان، ٩١ )

اصل لفظ: رَہ
جنس: مذکر