ریا
معنی
١ - جھوٹی نمود و نمائش، ظاہرداری، تصنع محض، کوری بناوٹ۔ "طرح مصرع پر غزل لکھنے کو ریا اور منافقت پر محمول کرتے ہیں۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩٥ ) ٢ - جھوٹ، مکاری۔ طوفان ہے شیخ 'قہر' یا ہے جو حرف ہے تس کے تہ ریا ہے ( ١٧١٨ء، دیوانِ آبرو، ٨٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٧٠٠ء میں "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جھوٹی نمود و نمائش، ظاہرداری، تصنع محض، کوری بناوٹ۔ "طرح مصرع پر غزل لکھنے کو ریا اور منافقت پر محمول کرتے ہیں۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩٥ )