ریتلا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ زمین جس میں ریت زیادہ ہو، چولی زمین۔ "تین نخلستان ایک ویران ریتلے اور کنکریلے (سریر) صحرا کے وسط میں ذرا نشیبی علاقوں میں واقع ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥١٢:٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ریت' کے آخر پر 'لا' بطور لاحقہ صفت لگانے سے بنا اور اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٥ء میں "رسالہ علمِ فلاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ زمین جس میں ریت زیادہ ہو، چولی زمین۔ "تین نخلستان ایک ویران ریتلے اور کنکریلے (سریر) صحرا کے وسط میں ذرا نشیبی علاقوں میں واقع ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥١٢:٣ )

اصل لفظ: ریتر
جنس: مذکر