ریزرو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مخصوص، محفوظ، بروقت کام میں آنے والی شے۔ "غفور صاحب نے فون کر کے ہماری نشستیں ریزرو کرا دی ہوں گی۔"      ( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٧٠ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مخصوص، محفوظ، بروقت کام میں آنے والی شے۔ "غفور صاحب نے فون کر کے ہماری نشستیں ریزرو کرا دی ہوں گی۔"      ( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٧٠ )

اصل لفظ: Reserve
جنس: مذکر