ریگ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ریت، بالو۔ ہم محبت کے خرابوں کے مکیں ریگ دیروز میں خوابوں کے شجر بوتے رہے ( ١٩٦٩ء، لا : انسان، ٤٨ ) ٢ - وہ مٹی جو سیاہی خشک کرنے کے لیے ڈالا کرتے تھے۔ (علمی اردو لغت)
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں اپنی اصل شکل اور معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث