زائر

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - زیارت کرنے والا، زیارت کو جانے والا، مسافر، سیاح۔  زائران در اقدس کی گزر گاہوں میں اپنی آنکھوں کو بچھادوں کہ میں اجمیر میں ہوں      ( ١٩٧٠ء، صد رنگ، ٤٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: زور
جنس: مذکر