زائغ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - راہ راست سے پھر جانے والا، کجرو۔ "راسخین فی العلم کا تذکرہ تعریفی انداز میں اور زائغین کا ذکر مذمت کے طور پر کیا گیا۔" ( ١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ٢٨ اگست، ٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٢ء کو "القرآن الحکیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - راہ راست سے پھر جانے والا، کجرو۔ "راسخین فی العلم کا تذکرہ تعریفی انداز میں اور زائغین کا ذکر مذمت کے طور پر کیا گیا۔" ( ١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ٢٨ اگست، ٣ )
اصل لفظ: زعغ