زبانہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شعلہ، چراغ وغیرہ کی لو، آگ کی لپٹ، آنچ۔  زبانوں سے زبانے اٹھ رہے ہیں سلگ اٹھے کلام آہستہ بولو      ( ١٩٨١ء، حرف دل رس، ٢٦ ) ٢ - وہ ڈوری جو ترازو کی ڈنڈی کے اوپر بیچوں بیچ ہوتی ہے، کانٹا۔ "وہ ستارہ دم شریر واقع ہے اور دونوں پانوں زبانہ سے آگے ہیں جو کفہ میزان پر ہیں۔"      ( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات ترجمہ، ٥٨ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - وہ ڈوری جو ترازو کی ڈنڈی کے اوپر بیچوں بیچ ہوتی ہے، کانٹا۔ "وہ ستارہ دم شریر واقع ہے اور دونوں پانوں زبانہ سے آگے ہیں جو کفہ میزان پر ہیں۔"      ( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات ترجمہ، ٥٨ )

جنس: مذکر