زرپرستی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - روپے پیسے کی پوجا کرنا، دولت کی حرص۔  میں، کہ میرے شعور کا خورشید زرپرسستی کی ظلمتوں کا شکار      ( ١٩٥٢ء، تشنگی کا سفر، ٨٩ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زر' کے ساتھ فارسی صیغہ امر 'پرست' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانےسےمرکب 'زرپرستی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٢ء کو "الحمد" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث