زلہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کسی کے آگے کا بچا ہوا کھانا، چھٹا ہوا کھانا، پس خوردہ۔ من و سلویٰ کے مزے سے ہو وہ کیونکر آگاہ جس نے کھایا ہی نہ ہو زلۂ خوان دہلی ( ١٨٧٩ء، سالک (مرزا قربان علی بیگ)، کلیات، ١٤٥ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٩ء کو "کلیات سالک" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر