زمردی

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - جواہرات میں سے ایک سبز رنگ کا پتھر جو زیورات میں استعمال ہوتا ہے؛ (مجازاً) سبز رنگ کا۔  پھیلیں تو زمردی فضائیں آنکھوں سے لگائے مسکرائیں      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٤٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زمرد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے 'زمردی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔