زمزمستان

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - عیش و آرام کی جگہ، سکون و راحت کا مقام۔  تمہارے آرزو انگیز زمزمستان میں وفور عیش ہے افراط ناز و نعمت میں      ( ١٩٧٤ء، برگ خزاں، ٦٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زم زم' کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرفیت 'ستان' لگانے سے 'زمزمستان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "برگ خزاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: زَمزَم
جنس: مذکر