زمہریر
معنی
١ - سخت جاڑا، شدید سردی، سردی کا موسم۔ کچھ تو جاڑے میں چاہیے آخر تاندے باد زمہریر، آزار ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٢٦ ) ٢ - نہایت سرد کر دینے والا طبقۂ ارض۔ "بیڈ روم ہیٹروں کی غضب ناک آنکھیں جھپک گئیں تمام کمرہ گویا طبقۂ زمہریر بن گیا۔" ( ١٩٨٦ء، علامات قیامت، مولوی نور محمد، ٣٢ ) ٣ - روایۃ جہنم کا وہ طبقہ جہاں شدید سردی ہو گی اور اس سردی کے ذریعے گنہ گاروں، کافروں کو عذاب دیا جائے گا۔" امین اتشے ان میں کم ہے پر آتش عشق جنات کا زمہریر دوزخ ہے بجا ( ١٨٣٩ء، مکاشفات الاسرار، ٦٣ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - نہایت سرد کر دینے والا طبقۂ ارض۔ "بیڈ روم ہیٹروں کی غضب ناک آنکھیں جھپک گئیں تمام کمرہ گویا طبقۂ زمہریر بن گیا۔" ( ١٩٨٦ء، علامات قیامت، مولوی نور محمد، ٣٢ ) ٣ - روایۃ جہنم کا وہ طبقہ جہاں شدید سردی ہو گی اور اس سردی کے ذریعے گنہ گاروں، کافروں کو عذاب دیا جائے گا۔" امین اتشے ان میں کم ہے پر آتش عشق جنات کا زمہریر دوزخ ہے بجا ( ١٨٣٩ء، مکاشفات الاسرار، ٦٣ )