زناٹا

قسم کلام: اسم صوت

معنی

١ - ہوا کی تیز رگڑ سے پیدا ہونے والی آواز جس میں قدرے گونج و گمک ہو۔  وہ زائیں زائیں کے کتنے مہیب زناٹے فضا کا ہول ہوا کی وہ وحشتیں ہر سو      ( ١٩٧٥ء، حکایت نے، ٢٠ )

اشتقاق

حکایت الصوت کے حوالے سے اسم صوت 'زن' کے ساتھ 'اٹا' بطور لاحقہ اسمیت لگنے سے اسم بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: زَن
جنس: مذکر