زندان
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - قیدخانہ، مجس، جیل خانہ، جیل۔ "جب اتنے دن تک اسیر زندان الم رہا تو . جھلا کر میں نے قسم کھائی۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤٧ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - قیدخانہ، مجس، جیل خانہ، جیل۔ "جب اتنے دن تک اسیر زندان الم رہا تو . جھلا کر میں نے قسم کھائی۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤٧ )
جنس: مذکر