زندانی
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - قیدی، اسیر، گرفتار، محبوس۔ دل سے اپنے پوچھ او زندانی ء علم کتاب حسن قدرت کو بھی دیکھتا ہے برافگندہ نقاب ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٥٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زنداں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'زندانی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: زِنْدان