زہرکش
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - زہر پینے والا۔ لذت کو قند و شہد کی کیا جانے زہرکش اس کا رہے ہے کام و دہن جو مدام تلخ ( ١٨٠٩ء، جرات، کلیات، ٢٩٢ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'زہر' کے ساتھ فارسی مصدر 'کشیدن' سے مشتق صیغۂ امر 'کش' لگانے سے مرکب 'زہر کش' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "کلیات جرأت" میں مستعمل ملتا ہے۔