زہے
قسم کلام: حرف تخصیص
معنی
١ - [ کلمہء تحسین ] شاباش، آفرین، واہ واہ، کیا کہنے (گاہے طنزاً مستعمل) زہے آمد آمد حبیب خدا کی ہے چاروں طرف گونج صل علٰی کی ( ١٩٨٤ء، میرے آقا، ١٤٧ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔