زیبائش

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سجاوٹ، آرائش، آراستگی، زینت نیز خوشنمائی۔ "اس راہ پر جو جہاز چلتے ہیں وہ جسامت، زیبائش اور رفتار کے اعتبار سے سب سے اعلٰی ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١٩٣ ) ٢ - زیب و زینت کی شے۔ "حمد کی زیبائش، لایق ہے ایسے خالق کو جس نے مجرد و مادی پیدا کیے۔"      ( ١٨٠٢ء، نثر بے نظیر، ١ )

اشتقاق

فارسی مصدر 'زیبیدن' کا حاصل مصدر 'زیبائش' ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث