زیربحث
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - (موضوع یا امر) جس پر گفتگو یا بحث ہو رہی ہو۔ "ان دنوں اقوام متحدہ میں کشمیر کا سوال زیربحث تھا۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦١٩ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بحث' لگانے سے مرکب توصیفی 'زیربحث' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - (موضوع یا امر) جس پر گفتگو یا بحث ہو رہی ہو۔ "ان دنوں اقوام متحدہ میں کشمیر کا سوال زیربحث تھا۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦١٩ )