زیست

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - زندگی، حیات، جینا، عمر۔  آج ہم زیست سے بھی ہار گئے کل اجل سے بھی نہ ہارے ہوں گے      ( ١٩٧٥ء، دریا آخر دریا ہے، ٦٨ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث