سائز

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - (کسی چیز کی) لمبائی چوڑائی، حجم، ضخامت، جسامت۔ "الیکٹران ہر قسم کے اور ہر سائز کے مداروں میں گردش نہیں کرتے۔"      ( ١٩٧١ء، ایٹم کے ماڈل، ٣١ ) ٢ - ناپ، پیمائش۔ "عموماً یہی سوچا جاتا ہے کہ اس سائز اور اس نمبر کے آدمی ہمیشہ کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق سوچتے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، لہریں، ١١٧ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "حرف آشنا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (کسی چیز کی) لمبائی چوڑائی، حجم، ضخامت، جسامت۔ "الیکٹران ہر قسم کے اور ہر سائز کے مداروں میں گردش نہیں کرتے۔"      ( ١٩٧١ء، ایٹم کے ماڈل، ٣١ ) ٢ - ناپ، پیمائش۔ "عموماً یہی سوچا جاتا ہے کہ اس سائز اور اس نمبر کے آدمی ہمیشہ کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق سوچتے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، لہریں، ١١٧ )

اصل لفظ: Size
جنس: مذکر