سائنس

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - موجودہ نظام میں علم کے تین بڑے صیغوں میں سے ایک بڑا صیغہ جس کا موضوع حقائق اشیاء کی دریافت اور تعلیم و تربیت ہے تاکہ قوانین قدرت تک رہنمائی اور صداقتوں تک رسائی حاصل کی جا سکے، تجرباتی حکمت، علوم مادی کے مجموعے کا نام۔ "وہ آج کے جدید معاشروں کی اس سماجیت سے گہری واقفیت رکھتے ہیں جو ساسنس ٹیکنالوجی کی پیدا کردہ ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١١ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "مجموعہ نظم بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - موجودہ نظام میں علم کے تین بڑے صیغوں میں سے ایک بڑا صیغہ جس کا موضوع حقائق اشیاء کی دریافت اور تعلیم و تربیت ہے تاکہ قوانین قدرت تک رہنمائی اور صداقتوں تک رسائی حاصل کی جا سکے، تجرباتی حکمت، علوم مادی کے مجموعے کا نام۔ "وہ آج کے جدید معاشروں کی اس سماجیت سے گہری واقفیت رکھتے ہیں جو ساسنس ٹیکنالوجی کی پیدا کردہ ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١١ )

اصل لفظ: Science