ساحرانہ
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - جادوگروں کا سا، پر فریب۔ "وہ دشمن کے شیطانی حربوں اور ساحرانہ ہتھکنڈوں کو اپنے عیارانہ کرتبوں سے شکست دیتا ہے۔" ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٢٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'ساحر' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٨ء سے "ارمغان حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جادوگروں کا سا، پر فریب۔ "وہ دشمن کے شیطانی حربوں اور ساحرانہ ہتھکنڈوں کو اپنے عیارانہ کرتبوں سے شکست دیتا ہے۔" ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٢٨ )
اصل لفظ: ساحِر