ساعت
معنی
١ - وقت، مدت، زمانہ۔ "یہ وہ روح پرور ساعت ہوتی ہے جب جگمگماتے ہوئے چاند کی رو پہلی کرنیں کیرتھر کی پہاڑیوں کو چومتی ہوئی رخصت ہوتی ہیں۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٦٦ ) ٢ - (کسی کام کے لیے) مناسب یا مبارک وقت۔ "پنڈت جی . پوتھی ترے سے ساعت کا بچارا کرتے تھے۔" ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢٠٠، ٩:١٤ ) ٣ - وقت کی کوئی اکائی، گھنٹا، لمحہ یا دقیقہ، مختصر وقفہ، تھوڑی دیر۔ عروج ہستی فانی پہ کیا سرگرم عشرت ہوں فروغ چند ساعت ہے یہاں مثل شرر اپنا ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٥٥:١ ) ٤ - وقت بنانے والا آلہ، گھڑی یا گھنٹہ۔ "یعنی وہ زمانہ جو چاہے کہ ساعت یعنی کلاک یا گھڑی میں ظاہر ہو۔" ( ١٨٤٢ء، علم ہیئت اردو (ترجمہ)، ١٦٠ )
اشتقاق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٢٥ء کو "ایکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وقت، مدت، زمانہ۔ "یہ وہ روح پرور ساعت ہوتی ہے جب جگمگماتے ہوئے چاند کی رو پہلی کرنیں کیرتھر کی پہاڑیوں کو چومتی ہوئی رخصت ہوتی ہیں۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٦٦ ) ٢ - (کسی کام کے لیے) مناسب یا مبارک وقت۔ "پنڈت جی . پوتھی ترے سے ساعت کا بچارا کرتے تھے۔" ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢٠٠، ٩:١٤ ) ٤ - وقت بنانے والا آلہ، گھڑی یا گھنٹہ۔ "یعنی وہ زمانہ جو چاہے کہ ساعت یعنی کلاک یا گھڑی میں ظاہر ہو۔" ( ١٨٤٢ء، علم ہیئت اردو (ترجمہ)، ١٦٠ )