سالمیت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - سلامتی، صحت، بقاء، تحفظ۔ "یہ فارمولا ملکی سالمیت کے لیے تباہی کا موجب ہوگا۔" ( ١٩٨٧ء، کیوں ٹوٹا، ٦٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں اسم صفت 'سالم' کے بعد یائے مشدد کے ساتھ 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٣ء سے "محسن اعظم اور محسنین" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سلامتی، صحت، بقاء، تحفظ۔ "یہ فارمولا ملکی سالمیت کے لیے تباہی کا موجب ہوگا۔" ( ١٩٨٧ء، کیوں ٹوٹا، ٦٣ )
اصل لفظ: سالِم
جنس: مؤنث