سانٹھ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مدد، گٹھ جوڑ، سازش۔  ٹھگ نہ تنہا چڑھے ہیں اس کی آنٹ مل رہی ہے اچکوں سے بھی سانٹ      ( ١٧٨٠ء، سودا، کلیات، ٣٧٨:١ ) ٢ - گرہ، گانٹھ، عقدہ۔ "اب تو ٹوٹے ہوئے رشتے کی امید میں تدبیر کی سانٹ لگائی ہے۔"      ( ١٩٢١ء، گاڑھے خان کا دکھڑا، ٧ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٠ء سے "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - گرہ، گانٹھ، عقدہ۔ "اب تو ٹوٹے ہوئے رشتے کی امید میں تدبیر کی سانٹ لگائی ہے۔"      ( ١٩٢١ء، گاڑھے خان کا دکھڑا، ٧ )

جنس: مؤنث