سانپ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - چکنی رسی کی طرح کا بغیر ہاتھ پاؤں یا ٹانگوں اور پنجوں کے، پیٹ کے بل رینگنے والا موذی جانور جس کی دم پتلی اور جسم چکنا اور پھسلنے والا ہوتا ہے اور جس کی بعض اقسام زہریلی ہوتی ہیں، ناگ، افعی، مار۔ اک اپنی کشش حسن میں ہے سانپ کے لیکن جو چیز چمکتی ہے وہ زر تو نہیں ہوتی ( ١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ١١١ )
اشتقاق
اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر