سانچ

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - سچائی، صداقت، سچے۔  یہ ایسی کس نے سکھائی ہے تم کو چترائی سجن ہمیں سے کہو اپنے دل کی بتیاں سانچ      ( ١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٢٤ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سچ' کی ایک شکل 'سانچ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٤ء سے "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: سَچ
جنس: مؤنث