سانگی

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - بیل گاڑی کے آگے کا وہ حصہ جس کے دونوں طرف لکڑیاں باندھ کر جال بن دیتے ہیں تاکہ اسباب گرنے نہ پائے، گاڑی بان کے بیٹھنے کی جگہ، جُوا۔ "انہوں نے بہلی میں بیل لگائے چارہ وغیرہ سمیٹ کر سانگی میں بھرا۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت مضامین، ٢٧:٧ ) ٢ - بیل گاڑی میں سواریوں کے بیٹھنے کا ادھر کھٹولا جو بوقت ضرورت گاڑی میں لگایا یا اس میں سے نکالا جا سکے، بہلی میں لگانے کا پردوں سے ڈھکا ہوا چوکھٹا جو پردہ نشین خواتین کے لیے لگایا جاتا ہے۔ (فیلن؛ اصطلاحات پیشہ وراں، 134:5)

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٧ء میں "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بیل گاڑی کے آگے کا وہ حصہ جس کے دونوں طرف لکڑیاں باندھ کر جال بن دیتے ہیں تاکہ اسباب گرنے نہ پائے، گاڑی بان کے بیٹھنے کی جگہ، جُوا۔ "انہوں نے بہلی میں بیل لگائے چارہ وغیرہ سمیٹ کر سانگی میں بھرا۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت مضامین، ٢٧:٧ )