ساگوان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک قدرآور درخت جس کی لکڑی مضبوط اور اعلٰی قسم کی ہوتی ہے میز کرسی بنانے نیز جہاز سازی میں استعمال ہوتی ہے، ساگوان کی لکڑی۔ "ساگوان کی بنی ہوئی دس الماریاں بھی اس کے ساتھ ہی لائبریری کے حوالے کر دیں۔"      ( ١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ستمبر، ١ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل حالت اور اصل معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر