سبحان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پاک، مبرا، آزاد، منزہ، مراد، ذات الٰہی۔  امیر اس وقت جو کچھ مانگنا ہو مانگ لے تو بھی حبیب ایزد سبحان رسول اللہ آتے ہیں      ( ١٨٧٢ء، محامد خاتم النبین، ٨٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: سبح
جنس: مذکر