سبط
معنی
١ - بیٹی کا بیٹا، نواسا، دختر زادہ۔ ذکی و سید شبان جنت الفردوس تقی و سبط امین عرب امام حسین ؓ ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا، ١٤٥ ) ٢ - بیٹے کا بیٹا، فرزند زادہ، پوتا۔ (فرہنگ اثر، فرہنگ آصفیہ) ٣ - ال اولاد، نسل قبیلہ، کنبہ، گروہ۔ "بنی اسرائیل کے بارہ سبط بارہ راستوں سے. پار چلے گیے۔" ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١، ٥٥٢:٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٣ - ال اولاد، نسل قبیلہ، کنبہ، گروہ۔ "بنی اسرائیل کے بارہ سبط بارہ راستوں سے. پار چلے گیے۔" ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١، ٥٥٢:٢ )