سبطین

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - دونوں نواسے، مراد: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں نواسے یعنی حضرت امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہما۔  نگین دوش نبی نقش اول سبطین امیر ہر دو زمانہ خبیر سر و علن      ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا، ١٤٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سبط' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ تثنیہ لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٦٥ء سے "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: سِبْط
جنس: مذکر